جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 151ویں یوم پیدائش کے موقع پر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالمجید وانی کی صدارت میں پارٹی صدر دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں پارٹی کے عہدیدران نے شرکت کرکے بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالمجید وانی اس موقع پر سابق وزیر عبدالمجید وانی نے کہا کہ یہ ملک گاندھی جی کے نظریہ کا ملک ہے، جب پورے ملک میں برطانوی سامراجیت نے یہاں لوگوں کے اوپر ظلم بربریت کی انتہا کر دی تھی تو اس وقت انہوں نے انگریزوں کو بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا اور ملک کے اتحاد، آپسی بھائی چارے کو ہی اس ملک کا اثاثہ قرار دیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ ملک کی بنیاد میں گاندھی کے نظریہ پر ہی ٹکی ہوئی ہے اور مہاتما گاندھی نے ہی پوری دنیا کو عدم تشدد کا راستہ اختیار کرنے کی طرف راغب کیا ہے، آج بھاعر جہاں پہنچا ہے وہ گاندھی کے راستہ پر چل کر ہی پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں: گاندھی جی کے یوم پیدائش پر خصوصی رپورٹ
انہوں نے کہا کہ گاندھی کا نام لینا آسان ہے لیکن اس کے راستہ پر چلنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے سے زیادہ اس وقت ضروری ہے کہ ہندو مسلم سکھ، عیسائی سب مل کر ملک کی سالمیت کا تحفظ کریں اور صدیوں سے جو ملک کہ روایت رہی ہے اس کے تقدس کو پامال ہونے سے بچایا جائے۔
موجودہ ملک کی حالت پر بولتے ہوئے وانی نے کہا کہ اگر آج گاندھی جی زندہ ہوتے تو بہت دکھی ہوتے کیونکہ آج کا بھارت ان کے نظریہ کے برعکس ہے، گاندھی نے کبھی بھی تشدد، ناانصافی کو تسلیم نہیں کیا تھا، انہوں نے ہمیشہ آپسی بھائی چارہ، یکجہتی، اتحاد کا راستہ ملک کے عوام کو دکھایا ہے اور ہم سب کو ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیے، یہی راہ ملک کے لیے بہتر اور آگے بڑھنے کی صاف سمت ہے۔