اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chirag Kotwal 2nd Runner up in Indian Idol ڈوڈہ میں انڈین آئیڈل سیکنڈ رنراپ کا خطاب جیتنے پر چراغ کوتوال کا خیرمقدم

ڈوڈہ تعلق رکھنے والے چراغ کوتوال نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئےانڈین آئیڈل سیزن 13 کے دوسرے رنر اپ کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔

چراغ کوتوال کا خیرمقدم
چراغ کوتوال کا خیرمقدم

By

Published : Apr 9, 2023, 9:56 AM IST

چراغ کوتوال کا خیرمقدم

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے اورانڈین آئیڈل سیزن 13 کے دوسرے رنر اپ بھدرواہ کے چراغ کوتوال کا آج یہاں تالاب تلو علاقہ میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈر سنجے بارو خطاب کرتے ہوئےموں و کشمیر کے لوگوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ انڈین آئیڈل کے اسٹیج تک ان کا سفر ایک آڈیشن سے شروع ہوا جس کے بعد وہ اپنی گلوکاری کی صلاحیتوں کو کچھ سمت دینے کا خواب لے کر بھدرواہ سے روانہ ہوئے۔

چراغ کوتوال نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اس سطح تک پہنچ جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ انڈین آئیڈل کے پلیٹ فارم پر ججوں کا سامنا کرتے ہوئے مجھ میں گھبراہٹ تھی لیکن رفتہ رفتہ گھبراہٹ دور ہوتی گئی اور میرے اندر اعتماد آتا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھ لوگوں کی حمایت حاصل رہی جس کے سبب مجھ یہ مقام حاصل ہوا ہے۔

چراغ کوتوال نے بتایا کہ انہوں نے بچپن سے ہی گانا شروع کیا اور کئی آڈیشنز بھی دیئے، لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے لیکن بالآخر ان کی محنت رنگ لائی اور وہ انڈین آئیڈل کے مرحلے تک پہنچ گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان مشہور شخصیات کے سامنے گانا بہت مشکل تھا جنہوں نے اصل میں وہ گانے گائے ہیں اور ایسی جگہ پر واقعی اچھا گانا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:Kashmiri Song Nazneen Yaar Mainey سلیم سلیمان نے کشمیری گانے کو نئے انداز میں پیش کیا

اس موقع پر نوجوانوں اور خواتین نے چراغ کوتوال کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی اور آگے کے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس کے بعد چراغ کوتوال ڈی سی آفس گئے اور وہاں ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ اسپیشل پال مہاجن نے انہیں مبارکباد دی اور ان سے ان کے کیرئیر کے بارے میں پوچھا کہ کیا وہ بالی ووڈ میں آگے جائیں گے یا البمز بنائیں گے۔ وہاں موجود ہر شخص نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پارلیمانی حلقہ کے جنرل سکریٹری وپن شرما، ریاستی ایگزیکٹو ممبر گجے سنگھ رانا، بی جے وائی ایم کے ضلع جنرل سکریٹری ارجن رانا، ضلع سکریٹری بی جے پی انیل بھگت، رشپال سنگھ اور دیگر کارکنوں نے بھی پروگرام میں حصہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details