اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: کمشنر سیکرٹری ہردیش کمار نے ترقیاتی منصوبوں کے تعمیری کام کا جائزہ لیا - اردو نیوز

کمشنر سیکرٹری نے ایگزیکیٹیو ایجنسیوں سے بھی کہا کہ وہ اپنے مسائل کو تفصیل سے پیش کریں اور اسے ان کے پاس پیش کریں تا کہ وہ مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بات کرسکیں۔

کمشنر سیکرٹری ہردیش کمار نے ڈوڈہ کا دورہ کرکے ترقیاتی منصوبوں کی تعمیری کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا
کمشنر سیکرٹری ہردیش کمار نے ڈوڈہ کا دورہ کرکے ترقیاتی منصوبوں کی تعمیری کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا

By

Published : Nov 15, 2021, 11:51 AM IST

چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر اور کمشنر سیکرٹری ٹرانسپورٹ ہردیش کمار ، جو ضلع کی ترقی کے انچارج سیکرٹری بھی ہیں انہوں نے ڈوڈہ کا دورہ کیا اور ڈی سی آفس ڈوڈہ کے کانفرنس ہال میں ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں اور مختلف اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔

کمشنر سیکرٹری ہردیش کمار نے ڈوڈہ کا دورہ کرکے ترقیاتی منصوبوں کی تعمیری کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا

میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے ضلع کی تفصیلی پاور پوائنٹ پریذنٹیشن پیش کیا جس میں ضلع کے مختلف اشاریوں، کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ کمشنر سیکرٹری نے تمام انتظامی ایجنسیوں سے کہا کہ وہ تمام منظور شدہ کاموں کی ٹینڈرنگ میں تیزی لائیں جن کیلئے 30 نومبر کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ان سے کہا گیا کہ وہ جاری کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں تا کہ وہ کام کے اختتام تک یا اس سے پہلے بیک وقت مکمل ہو جائیں۔

کمشنر سیکرٹری نے ایگزیکیٹیو ایجنسیوں سے کہا کہ وہ اپنے مسائل کو تفصیل سے پیش کریں اور اسے ان کے پاس پیش کریں تاکہ وہ مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بات کرسکیں۔

اس کے علاوہ ان سے کہا کہ وہ سست روی کا شکار سیکٹر کے تحت منظور شدہ منصوبوں کی تکمیل کو آگے بڑھائیں۔

کمشنر سیکرٹری نے منریگا، 14 ویں ایف سی، پی ایم اے وائی جی اینڈ یو کے تحت جاری پروجیکٹوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

محکمۂ ٹرانسپورٹ کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے اے آر ٹی او کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آن لائن خدمات کو صحیح طریقے سے پیش کیا جارہا ہے۔

جموں وکشمیر: ایل جی منوج سنہا نے 68 ویں کوآپریٹیو ویک کا افتتاح کیا

مزید برآں حادثات کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے کمشنر سیکرٹری نے ضلعی سطح کی ٹرانسپورٹ کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ روڈ سیفٹی کے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کریں تاکہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ضلع کو فنڈز مختص کئے جائیں۔

میٹنگ میں ڈی سی ڈوڈہ، پرنسپل جی ایم سی ڈوڈہ، اے ڈی سی ڈوڈہ، اے ڈی سی بھدرواہ اے ایس پی بھدرواہ سی پی او ڈوڈہ پی او آئی سی ڈی ایس جی ایم ڈی آئی سی، ایس ڈی ایمز اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details