مرکزی وزارت برائے فروغ انسانی وسائل (ایم ایچ آر ڈی) نے روسا کے تحت جی ڈی سی ٹھاٹھری ڈوڈہ کے لئے 1.97 کروڑ روپے اور پی ایم آر پی دوم کے تحت جی ڈی سی کلہوتران ڈوڈہ کے حق میں 13.35 کروڑ روپے 'انفراسٹرکچر سپورٹ گرانٹ' کو منظوری دے دی ہے۔
کمشنر سیکریٹری کا ڈوڈہ کالجز کا دورہ دونوں کالجوں کے کیمپس میں تعمیراتی کام جے کے پی سی سی کے ذریعے انجام دیے جا رہے ہیں۔
کمشنر سیکریٹری نے کلہوتران میں تیار مصنوعی ڈھانچے پر جاری کام اور مرکزی کالج کمپلیکس کی جگہ کا بھی معائنہ کیا۔
اُنہوں نے اراضی کے معاملات کو جلد حل کرنے کے لئے محکمہ مال کے حکام کو ہدایت جاری کی تاکہ کالج کی عمارت کی تعمیر کا کام فوری طور شروع کیا جائے۔
اُنہوں نے کلہوتران میں عارضی کالج کی عمارت کا بھی دورہ کیا جہاں کالج کو سال 2008 سے فعال بنایا گیا ہے۔
گاؤں چھانگا بھلیسہ میں 79 کنال ملکیتی اراضی کو کیمپس کے لئے حاصل کر لیا گیا ہے جسے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
کمشنر سیکریٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر فائنانس اور ضلع کے سبھی کالجوں کے پرنسپلز کے علاوہ تعمیراتی ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔