اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ:بے روزگار نوجوانوں میں 9 کمرشل گاڑیاں تقسیم

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے امپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر اکرم آباد ڈوڈہ میں "MUMKIN"ا سکیم کے تحت منتخب بے روزگارنوجوانوں میں 9 کمرشل منی لوڈ کیریئر تقسیم کیے۔

ڈوڈہ :بے روزگار نوجوانوں میں 9 کمرشل گاڑیاں ممکن اسکیم کے تحت تقسیم
ڈوڈہ :بے روزگار نوجوانوں میں 9 کمرشل گاڑیاں ممکن اسکیم کے تحت تقسیم

By

Published : Aug 18, 2021, 11:06 AM IST

ممکن اسکیم کے تحت گاڑیوں کی تقسیم کرتے وقت ضلع سطح کے افسران کے علاوہ گاڑی فراہم کرنے والی کمپنی کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

اس سے قبل مئی میں جے کے ای سروسز پورٹل کے ذریعے درخواستیں طلب کی گئی تھیں اور ڈسٹرکٹ ڈوڈہ کے حوالے سے تقریبا 12 124 درخواستیں آن لائن موصول ہوئی تھیں۔

ڈوڈہ :بے روزگار نوجوانوں میں 9 کمرشل گاڑیاں ممکن اسکیم کے تحت تقسیم

درخواست کی مناسب توثیق اور جانچ پڑتال کے بعد ڈی سی ڈوڈہ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ لیول امپلیمنٹشن کمیٹی (DLIC) نے پہلے مرحلے کے دوران 70 درخواستوں کی منظوری دی۔

3 کمرشل گاڑیاں پہلے ہی ڈی ایل آئی سی کی طرف سے منظور شدہ مستحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔

اس سکیم کا مقصد نوجوانوں کو چھوٹی تجارتی گاڑیوں کی خریداری کے لئے مالی معاونت فراہم کر کے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پائیدار ذریعہ معاش قائم کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

اسکیم کے تحت بینکنگ پارٹنر نے خریدی گئی گاڑی کی آن روڈ قیمت کے 100 فیصد تک قرض کی سہولت فراہم کی۔

مشن یوتھ جے اینڈ کے 80،000 روپے یا گاڑی کی آن روڈ قیمت کا 10 فیصد (جو بھی کم ہو) سبسڈی کے طور پر فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: فریدہ اختر خواتین کے لیے ایک مثال

گاڑیاں بنانے والا (حکومت کا اسکیم پارٹنر) سبسڈی کی رقم سے کم نہیں ایک خصوصی پیشگی رعایت بھی فراہم کرتا ہے۔

اس موقع پر ڈی سی ڈوڈہ نے وصول کنندگان کو مبارکباد دی اور ان کے منتخب کردہ ذریعہ معاش میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details