سیویک ایکشن پروگرام کے تحت پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے ٹاؤن ہالمیں جموں و کشمیر پولیس نے ایک ثقافتی تقریب کا اہتمام کیا۔
سیویک ایکشن پروگرام کے تحت ٹاؤن ہال ڈوڈہ میں ثقافتی تقریب منعقد ثقافتی تقریب میں ضلع ڈوڈہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے ثقافتی پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے پروگرام میں شرکت کرنے والے طلبہ سمیت ڈوڈہ قصبہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے شہریوں کا خیر مقدم کیا جنہوں نے پروگرام میں جوش و خروش سے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:ڈوڈہ: سڑک حادثے میں آٹھ افراد ہلاک، ایک درجن زخمی
ایس پی ڈوڈہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کو منعقد کرنے کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے مواقع اور پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے۔
پروگرام میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔