اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: چائلڈ لائن پروجیکٹ کے تحت بیداری پروگرام

جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے گاؤں سرتنگل میں ڈسٹرکٹ ریڈ کراس سوسائٹی کے اشتراک سے سنٹر فار چائلڈ لائن پروجیکٹ کے تحت بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔

doda: awareness program held Under Childline Project
doda: awareness program held Under Childline Project

By

Published : Aug 24, 2020, 10:43 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ڈسٹرکٹ ریڈ کراس سوسائٹی کے اشتراک سے سنٹر فار چائلڈ لائن پروجیکٹ ڈوڈہ نے پیر کے روز گاؤں سرتنگل میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ کیمپ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کشوری لال شرما کی نگرانی میں منعقد کیا گیا تھا۔

کوآرڈینیٹر سنٹر برائے چائلڈ لائن پروجیکٹ ڈوڈہ میناکشی رائنا نے بیداری پروگرام میں مقامی بچوں کو چلڈرن ہیلپ لائن نمبر- 1098 کے بارے میں معلومات دی اور بچوں کو بتایا کہ اگر وہ اپنے آپ کو یا کسی اور بچے کو پریشانی میں پائیں تو فوری طور 1098 پر فون کریں۔ اس کے علاوہ بچوں کو ذاتی حفظان صحت اور معاشرتی دوری برقرار رکھنے کے تعلق سے بھی بتایا گیا۔

بچّوں کو کورونا وبا کے دوران باقاعدگی سے ہاتھ دھونے کو کہا گیا۔ عہدیداروں نے بچوں کو اپنی مادری زبان کے ساتھ ہندی، اردو زبان میں بھی اُن کے تحفظ کے حوالے سے سمجھایا۔ پروگرام کے اختتام پر بچوں میں مشروبات اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details