اردو

urdu

ETV Bharat / state

دریائے چناب خطرے کے نشان سے اوپر

خطہ چناب کے قصّبہ ٹھاٹھری، پریم نگر اور پُل ڈوڈہ میں ہر وقت لوگوں کی بھیڑ رہتی ہے اور اکثر لوگ گرمی کی شدّت سے بچنے کے لئے دریائے چناب کے کنارے جاتے ہیں۔

chenab river
chenab river

By

Published : Aug 23, 2020, 6:22 PM IST

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں گزشتہ دو ماہ سے شدت کی گرمی پڑنے سے پہاڑوں پر گللیشئر پگھلنے کی وجہ سے دریائے چناب کے پانی کی سطح میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔

خطہ چناب کے قصّبہ ٹھاٹھری، پریم نگر اور پُل ڈوڈہ میں ہر وقت لوگوں کی بھیڑ رہتی ہے اور اکثر لوگ گرمی کی شدّت سے بچنے کے لئے دریائے چناب کے کنارے جاتے ہیں۔

گزشتہ ماہ سے ہی پہلے ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے دریائے چناب کے پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کی ایڈوائزی جاری کی تھی، اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے بھی ایڈوائزری جاری کر کے لوگوں کو دریائے چناب سے دور رہنے کی اپیل کی تھی۔

دریائے چناب کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر

واضح رہے کہ خطہ چناب میں دریائے چناب کے پانی میں دو پن بجلی پروجیکٹ کے لئے باندھ بننے کے بعد دریا جھیل کی شکل میں تبدیل ہو گئی ہے اور پُل ڈوڈہ میں دریا کا پانی بٹوت، کشتواڑ، ڈوڈہ قومی شاہراہ کے بلکل قریب آ گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ دو روز سے ہو رہی موسلادھار بارشوں کی وجہ سے پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ جس سے اُن لوگوں کو زیادہ خطرہ لاحق ہو گیا ہے، جو دریا سے ریت نکال کر مزدوری کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر

پُل ڈوڈہ کے مقام پر لوگوں کے لئے سیاحت کی طرف سے واٹر سپورٹس سنٹر کا قیام عمل میں لایا تھا لیکن وہ کافی عرصہ سے ناکارہ بن گیا ہے۔

قومی شاہراہ پر ہونے والے حادثات میں گاڑیاں اکثر دریا میں ڈوب جاتی ہیں اور آج تک کوئی بھی گاڑی دریا سے برآمد نہیں ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details