سرکاری اطلاعات کے مطابق ایک بس پاس کے ایک پٹرول پمپ سے پُل ڈوڈہ نامی ایک جگہ کی طرف جا رہی تھی کہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر قریب دو سو میٹر نیچے بہہ رہے دریائے چناب میں جا گری۔ اگرچہ ضلع انتظامیہ حادثے کے وقت بس میں مسافروں کی موجودگی اور انکی تعداد کے بارے میں جانکاری جمع کر رہی ہے، تاہم بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے وقت بس میں صرف ڈریؤر موجود تھا جو ابھی تک لاپتہ ہے۔
ڈوڈہ میں ایک بس دریائے چناب میں گری - کشمیر نیوز
سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ضلع ڈوڈہ ایک بس دریائے چناب میں گر گئی۔
ڈوڈہ میں ایک بس دریائے چناب میں گری
حادثے کی خبر ملتے ہی ضلع انتظامیہ کے آفیسران، پولیس اور مقامی رضاکاروں کی ٹیمیں جائے واردات پر پہنچی اور بچاؤ کاروائی شروع کی۔
واضع رہے کہ ضلع ڈوڈہ بالخصوص بٹوٹ کشتواڑ قومی شاہراہ سڑک حادثات کے لیے پہلے سے بدنام ہے اور گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اس علاقے میں متعدد سڑک حادثات ہوئے ہیں جن میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی ہو گئے ہیں۔