سوامی ویویکا نند کے 158ویں یوم پیدائش کے موقع پر ڈوڈہ میں برین ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
برین اسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین کلدیپ کمار بھردواج نے سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوامی وویکانند کا درویشی اختیار کرنے سے پہلے اُن کا نام نریندر ناتھ دت تھا، اور وہ ان بااثر ہندو روحانی رہنماؤں میں سے ایک تھے جنہوں نے بھارت کی بیداری میں قابل قدر خدمات انجام دیں۔
وویکانند ویدانت کے فلسفہ کی تجدید، عالمی بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے زبردست حامی تھے، انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوامی وویکا نند کے ضخیم ادب کا مطالعہ کریں اور ان کے فلسفے کو اپنی زندگی میں اتاریں۔
انھوں نے مزید کہا کہ نے بچّوں کو سوامی ویویکا نند کے بتائے ہوئے راستوں اور تعلیم کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے برین ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کو شروع کیا اور یہاں بچّوں کو فنی طریقہ سے تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے۔