ڈوڈہ:مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر تعطیل کے اعلان کے بعد ڈوڈہ میں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کارکنوں نے جشن منایا۔ BJP Workers Celebration at Bjp Headquarters office Doda on Declaration of Holiday on the Birth anniversary of Maharaja Hari Singh
جموں و کشمیر بالخصوص ڈوگرہ برادری کے لوگوں کا ایک دیرینہ مطالبہ بالآخر پورا ہو گیا ہے۔ دھنتر سنگھ کوتوال نے 23 ستمبر کو مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر تعطیل کا اعلان کرنے پر ایل جی منوج سنہا کا شکریہ ادا کیا۔ بی جے پی کے ضلع صدر سوامی راج شرما اور دیگر کارکنان نے بھی لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک دیرینہ مطالبہ کو قبول کرکے ایل جی نے عوام کا دل جیتا ہے۔