ڈی ڈی سی کے بقییہ مرحلوں کے ہونے والے انتخابات کے لیے مختلف سیاسی حلقوں کی جانب تشہیری مہم جاری ہے۔
جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدر عرفان احمد نے ضلع کا دورہ کرتے ہوئے، ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
بی جے پی نے گپکار اتحاد کی نکتہ چینی پریس کانفرنس کے دوران عرفان احمد نے ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات سے متعلق اپنے خیالات پیش کئے۔
عرفان احمد نے اس موقع پر نے ضلع ڈوڈہ کی بیشتر مسلم اکثریتی پنچایتوں کا دورہ کیا۔
مزید پڑھیں:ڈی ڈی سی انتخابات: نوجوان صحافی انتخابی میدان میں
عرفان احمد نے بتایا کہ وہ وقت گزر چکا ہے جب حزب مخالف کی جانب سے عوام کو ورغلانے کی کوشش کی جاتی تھی۔
اس کے علاوہ انھوں گپکار اتحاد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گپکار اتحاد نہیں بلکہ گپکار گینگ ہے۔
تاہم اب معاشرے میں تعلیم یافتہ افراد موجود ہیں جو اِن تمام حربوں سے واقف ہیں۔یہ واحد جماعت ہے جو عام لوگوں کی ترقی اور بہبود کے ایجنڈے پر کام کرتی ہے۔
اس کے علاوہ انھوں نے کہا کہ بی جے پی کے ڈی ڈی سی امیدوار شکتی راج پریہار کا عوام کے درمیان کافی اچھا رسوخ ہے۔
انھوں نے دعویٰ کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں بی جے پی تمام جگہوں پر واضح اکثریت سےکامیابی حاصل کرے گی۔