اردو

urdu

ETV Bharat / state

Political Activists Join BJP: ڈوڈہ میں کئی سیاسی کارکنان بی جے پی میں شامل - ڈوڈہ بی جے پیاجلاس

’’بھارتیہ جنتا پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کے سبب لوگ جوق در جوق بی جے پی کا دامن تھام رہے ہیں۔‘‘

Political Activists Join BJP: ڈوڈہ میں کئی سیاسی کارکنان بی جے پی میں شامل
Political Activists Join BJP: ڈوڈہ میں کئی سیاسی کارکنان بی جے پی میں شامل

By

Published : Jul 25, 2022, 8:52 PM IST

دوڈہ: صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے چلی بھلیسہ علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ BJP Convention in Bhalesa Dodaاجلاس کے دوران مختلف سیاسی جماعتیں ترک کرکے کئی سیاسی کارکنان نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ بی جے پی لیڈران نے درجہ فہرست قبائلی کارکنان کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے کہ ’’بھارتیہ جنتار پارٹی کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔‘‘

ڈوڈہ میں کئی سیاسی کارکنان بی جے پی میں شامل

بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی کارکنان نے بی جے پی خصوصاً مرکزی سرکار کی پالیسیوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’بھارتیہ جنتا پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کے سبب لوگ جوق در جوق بی جے پی کا دامن تھام رہے ہیں۔‘‘ Several Political Activists Join BJP in Dodaانہوں نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے ایس ٹی کمیونٹی کے افراد حکومتوں سے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا مطالبہ کرتے آ رہے تھے تاہم بی جے پی نے ہی انکی اس دیرینہ مانگ کو پورا کیا۔

مزید پڑھیں:Political Activists Join BJP: بانڈی پورہ میں کئی سیاسی کارکنان بی جے پی میں شامل

ABOUT THE AUTHOR

...view details