پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ڈی ایس پی امن ٹھاکر کی دوسری برسی کے موقع پر منعقد کیے گئے دو روزہ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا اختتام ہو گیا۔
قابل ذکر ہے کہ پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے کاستی گڑھ سے تعلق رکھنے والے ڈی وائی ایس پی امن ٹھاکر دو برس قبل وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ایک تصادم میں ہلاک ہوئے تھے۔
ڈوڈہ میں دو روزہ باسکٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر اُن کی دوسری برسی کے موقع پر فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا نے بندرال ملٹی سپورٹس اکیڈمی کے اشتراک سے ڈوڈہ میں دو روزہ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا۔
ٹورنامنٹ میں مختلف عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کی نو ٹیموں نے حصہ لیا۔ بندرال ملٹی اسپورٹ اکیڈمی کی تمام ٹیموں نے ٹورنامنٹ عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہر کیٹگری کے فائنل میچ میں کامیابی حاصل کی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی کھلاڑیوں نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد سے مقامی کھلاڑیوں کو ایک بہتر پلیٹ فارم ملتا ہے۔
انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کی امید کا اظہار کی۔
ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر ضلع ترقیاتی کونسل ڈوڈہ کے نومنتخب چیئر پرسن دھنہتر سنگھ مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔