اردو

urdu

By

Published : Oct 6, 2020, 9:46 AM IST

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ٹھاٹھری پنچایت میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا انعقاد

پنچایت پہنچے افسر نے مقامی لوگوں کی شکایتں سنیں اور ان کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔

Doda
Doda

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بیک ٹو ولیج سوم کے تحت پنچایت ٹھاٹھری میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں انتظامیہ کی جانب سے علاقہ کا دورہ کرنے کے لئے بھیجے گئے آفیسر اختر قاضی لینڈ کولیکٹر نے پنچائت کا دورہ کرکے وہاں عوام سے ملاقات کی۔

ڈوڈہ: ٹھاٹھری پنچایت میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا انعقاد

پروگرام کے دوران پنچایت کے لئے ایک اسپورٹس کِیٹ سرپنچ کے حوالے کی گئی۔ دریں اثنا ٹھاٹھری کے مقامی لوگوں نے علاقہ سے منسلک مسائل باالخصوص محکمہ صحت کے متعلق شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے تمام مسائل پر مشتمل ایک یاداشت آفیسر کے سامنے پیش کیا۔

بیک ٹو ولیج کے دوران ٹھاٹھری کے بے روزگار نوجوانوں نے روزگار فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا۔ پنچائت کے دورے پر آئے آفیسر کو مقامی بے روزگار نوجوانوں نے تجویز پیش کی کہ علاقہ سے محض چھ کلو میٹر دوری پر واقع 850 میگا واٹ پن بجلی پروجیکٹ ریٹلے میں اُن کو روزگار فراہم کیا جائے تاکہ علاقہ کے غریب لوگوں کے بچوّں کوروزگار مل سکے اور وہ بھی اپنے بچّوں کو دو وقت کا کھانا کھلا سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details