جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کے تحت ضلع کے مختلف بلاکس میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے دوران عوامی مسائل و شکایات سُننے کے علاوہ لوگوں کو سرکاری اسکیموں سے روشناس کرنے کے لئے بھی پروگرام منعقد کئے گئے۔
بلاک کھلینی میں بھی بیک ٹو ولیج تیسرے مرحلے کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام کے دوران کھلینی پنچایت میں بال سبھا کے نام سے پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں بچّوں کی تفریح کے لئے خصوصی پروگرام کیا گیا۔ اس موقع پر بچّوں نے رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کر کے شرکاء کو محظوظ کیا۔ بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران اس نوعیت کا یہ پہلا پروگرام تھا جہاں دیگر تقریبات سے مختلف پروگرام منعقد ہوا۔