ڈوڈہ:جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں منشیات کی لعنت کے عنوان پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وشیش مہاجن نے کمیونٹی ہال بھدرواہ میں اس پروگرام کی صدارت کی۔ اس پروگرام کا مقصد معاشرے میں خاص طور پر نوجوانوں میں منشیات کی لعنت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ اس پروگرام کے دوران منشیات کی لعنت کے بڑھتے ہوئے اثرات کے بارے میں آگاہی دی گئی اور نوجوانوں سے منشیات سے دور رہنے کی اپیل کی گئی۔
اس موقع پر ڈی سی ڈوڈہ نے کہا کہ منشیات کی لت ایک بیماری ہے اور اس کا علاج ضروری ہے۔ اساتذہ کا اپنے طلباء کو صحیح راستے کی طرف رہنمائی کرنے اور نوجوانوں کو معاشرے میں منشیات کی لعنت سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ہوتا ہے۔ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی سی نے بچوں کو بُری عادات سے دور رکھنے کے لیے ان میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔