اردو

urdu

ETV Bharat / state

Doda Army Camp Troops Withdrawal : ’بی جے پی قیادت کی بدولت فوجی انخلاء کو روکنا ممکن ہوا‘

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بی جے پی کارکنان نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی کی بدولت فوجی کیمپ سے فوج کے انخلاء کو روکا گیا جس کے لیے مقامی باشندے بھاجپا قیادت کے شکر گزار ہیں۔‘‘ Army Withdrawal From Doda Army Camp

1
1

By

Published : Dec 14, 2022, 5:26 PM IST

ڈوڈہ:پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے مارمٹ علاقے سے وابستہ بھارتیہ جنتا پارٹی کارکنان (بی جے پی) نے پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی قیادت خصوصاً سابق وزیر شکتی راج پریہار اور وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’مامٹ کے باشندے علاقے میں فوجی کیمپ کو بدستور قائم رکھے جانے کے حوالہ سے بی جے پی قائدین کے مرہون منت ہیں۔‘‘ Army Withdrawal and BJP

ضلع ڈوڈہ میں بی جے پی کارکنان کی پریس کانفرنس

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے منڈل پردھان سریش کمار نے کہا کہ ’’مامٹ علاقے میں دہائیوں سے قائم فوجی کیمپ سے فوج کا انخلاف شروع ہونے سے مقامی باشندوں میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی بی جے پی کارکنان نے فوری طور بی جے پی کے سینئر لیڈران کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور ان سے علاقے میں فوجی کیمپ کو بدستور قائم رکھنے کی سفارش کی۔‘‘

مزید پڑھیں:Fire at CRPF Camp سی آر پی ایف کیمپ میں آتشزدگی

سریش کمار نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’بی جے پی اعلیٰ افسران خصوصاً ایم او ایس ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے فوج کے اعلیٰ افسران کے ساتھ رابطہ قائم کیا جس کے بعد مامٹ فوجی کیمپ سے انخلاء روک دیا گیا۔‘‘ کمار نے دعویٰ کیا کہ ’’علاقے میں فوجی کیمپ بدستور قائم رہنے سے علاقے میں کافی خوشی کا ماحول ہے۔ فوج نہ صرف ملک دشمن بلکہ سماج دشمن عناصر سے بھی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔ وہیں فوج کی موجودگی سے چھوٹے بڑے جرائم کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details