پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے علاقہ ارنورا میں 10راشٹریا رایفل نے سابق فوجیوں کے لئے گریوینس ریڑریسل میٹنگ Grievance redressal Meetingکا انعقاد کیا۔ میٹنگ کے صدر میجر جنرل اجے جنار نے سابق فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’’حکومت ہند اور بھارتی فوج نے سابق فوجیوں، فوت ہو چکے یا دوران ڈیوٹی اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ نچھاور کرنے والے فوجیوں کے اہل خانہ کے لیے کئی اسکیمیں وضع کی گئی ہیں۔‘‘
Grievance redressal Meeting for Ex-service men: سابق فوجیوں کے لیے ڈوڈہ میں آگاہی پروگرام منعقد - سابق فوجیوں کے لیے گریوینس ریڈریسل میٹینگ
ڈوڈہ کے علاقہ ارنوڑا میں فوج نے سابق فوجیوں کے لیے گریوینس ریڈریسل میٹینگ کا انعقاد Grievance redressal Meeting for Ex-service menعمل میں لایا۔
انہوں نے کہا کہ فوج اور حکومت کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور ان سے استفادہ حاصل کرنے کی غرض سے اس طرح کے پروگرامز کا انعاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ Grievance redressal Meeting for Ex-service menپروگرام میں شریک سابق فوجیوں نے خوشی کا اظہا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔
دریں اثناء، پروگرام کے دوران میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے معائنہ کے علاوہ ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔