ضلع ڈوڈہ میں ان دنوں ٹیسٹنگ کے سبب قصبے میں مثبت کیسیز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے بعد انتظامیہ نے قصبہ ڈوڈہ اور بھدرواہ میں سخت بندشیں عائد کردی ہیں۔ بندشوں کے سبب عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ اِدھر انتظامیہ ڈوڈہ نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مختلف مقامات پر ریپیڈ انٹیجن کے ذریعے شہری عوام کو ٹیسٹ کراونے کی اپیل کی۔ انتظامیہ کی جانب سے نیوبس اسٹینڈ ڈوڈہ، عید گاہ روڈ،و دیگر مقام پر اسٹال لگا کر لوگوں کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔اس ٹیسٹ کے ذریعے مختصر وقت میں صحیح نتائج سامنے آجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بھارت میں دستک کے ساتھ ہی انتظامیہ نے ضلع ڈوڈہ کے تمام داخلی، خارجی راستوں پر سخت نگرانی رکھتے ہوئے بیرون ریاست سے واپس لوٹ رہے لوگوں کو جانچ کے بعد ہی گھر جانے کی اجازت دی تھی اور جگہ جگہ قرنطینہ مراکز قائم کرکے لوگوں کو مقامی سطح پر قرنطینہ کیاگیا تھا۔