جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں محکمۂ انیمل ہسبنڈری ڈوڈہ نے اینیمل ہسبنڈری جموں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ کی ہدایت پر ایک میٹنگ ہوئی۔ ڈوڈل کے میٹنگ ہال میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت ضلع ترقیاتی کونسل کے چئیرمین نے کی۔جس میں پنچایتی نمائندگان سمیت بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی کونسلروں نے شرکت کی۔یہ پروگرام ڈائریکٹوریٹ انیمل ہسبنڈری جموں کے توسیعی ونگ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ Animal Husbandry Meeting in Doda
ڈوڈہ میں محکمہ انیمل ہسبنڈری نے میٹنگ منعقد کی چیف انیمل ہسبنڈری افسر ڈاکٹر سنجے کمار سین نے پروگرام میں استقبالیہ خطبہ پیش کیا اور ضلع میں جاری مختلف محکمانہ سرگرمیوں پر مکمل روشنی ڈالی۔ اِجلاس میں ضلع کے مختلف دیہی بلاکس میں کلسٹر دیہات (دودھ دیہات) کے قیام پر خصوصی زور دیا گیا۔
پولٹری ڈویلپمنٹ افسر ڈوڈہ ڈاکٹر اختر حسین نے ضلع میں پولٹری کی پیداوار پر بات کی اور سرکاری اسکیموں، بیک یارڈ پولٹری اور ضلع میں کمرشل برائلر کی پیداوار اور مستقبل کے لائحہ عمل کی وضاحت کی۔
اینیمل ہسبنڈری جموں کے ڈائریکٹر نے گوگل میٹ کے ذریعے میٹنگ سے خطاب کیا اور ضلع میں ڈیری ڈیولپمنٹ پر غور و خوض کیا۔ ڈارئریکٹر نے ڈیری ڈیولپمنٹ کے بارے میں خاص طور پر ضلع ڈوڈہ کے حوالے سے اپنی تشویش ظاہر کی۔ اُنہوں نے محکمہ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں بڑے پیمانے پر دودھ کی پیداوار کو یقینی بنائیں۔
اس موقع پر مختلف علاقوں کے کونسلروں نے خطاب کیا اور دیہات میں ویٹرنری مراکز میں عملے کی کمی کی نشاندہی کی۔ مقررین نے محکمہ کے کام کو سراہا اور بھلیسہ اور دیگر دور دراز مقامات پر بیک یارڈ میں مرغی پالن کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔
مزید پڑھیں:DC Doda Felicitates Position Holders: ڈی سی ڈوڈہ نے ہونہار طلبہ کو مبارکباد دی