اردو

urdu

ETV Bharat / state

مویشیوں کی سمگلنگ میں مدد کا الزام، دو ایس پی اوز برطرف - Kashmir

ریاست جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ایس ایس پی نے ’’اپنے فرائض منصبی سے کوتاہی برتنے اور مویشیوں کے سمگلنگ میں ملوث رہنے‘‘ پر دو ایس پی اوز کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

مویشی سمگلنگ میں مدد، دو ایس پی اوز برطرف

By

Published : Jun 11, 2019, 3:12 PM IST

Updated : Jun 11, 2019, 4:41 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق سپیشل پولیس پوسٹ بستی بھدرواہ میں تعینات دو ایس پی اوز کے ’’مویشی سمگلروں کو مدد فراہم کرنے‘‘ کی شکایت موصول ہونے پر ایس ایس پی ڈوڈہ شبیر احمد ملک کی جانب سے رازدارانہ تحقیقات کا حکم جاری کرکے ایس ڈی پی او بھدرواہ کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا تھا۔

مویشوں کی سمگلنگ میں مدد کے الزام میں دو ایس پی اوز برطرف

ایس ایس پی ڈوڈہ کے مطابق انکوائری کے دوران ’’یہ بات واضح ہو گئی کہ ایس پی او منوج کمار اور محمد آزاد کے مویشی سمگلروں کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں اور ان سے بھاری رقم وصول کرکے انہیں محفوظ راستہ فراہم کر رہے تھے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس طرح کی مجرمانہ سرگرمیاں ناقابل برداشت ہیں اور اس بنا پر ایس پی اوز کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔‘‘

مویشی سمگلنگ میں مدد، دو ایس پی اوز برطرف
Last Updated : Jun 11, 2019, 4:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details