ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری چرالہ سے تعلق رکھنے والے انگریز سنگھ ولد گوری لال ساکنہ نے گزشتہ روز پولیس تھانہ ٹھاٹھری میں تحریری طور پر رپورٹ درج کرائی کہ ان کی چھ سالہ لڑکی کے ساتھ سوہن ولد بہوشن سنگھ نے ریپ کیا ہے۔
چھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام - رشتہ داروں کی شادی میں مصروف تھا
ڈوڈہ کے چرالہ میں چھ سالہ بچیّ کے ساتھ جنسی زیادتی کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ریپ
رپورٹ کے مطابق 'چھ سالہ بچی کا والد انگریز سنگھ اپنے رشتہ داروں کی شادی میں مصروف تھا۔ سنیچر کی دیر شب کو سوہن سنگھ نے بچی کو گھر سے اگوا کیا اور دور جنگل میں لے جاکر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور بے ہوشی کی حالت میں بچی کو جنگل میں ہی چھوڑ دیا'۔
یہ بھی پڑھیں:کسانوں کا محکمہ ہارٹیکلچر پر ڈوڈہ کو نظر انداز کرنے کا الزام
اس سلسلہ میں تھانہ پولیس ٹھاٹھری میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔