جموں وکمشمیر کی ڈوڈہ پولیس نے سوک ایکشن پروگرام کے تحت چالیس طلباء پر مشتمل ایک گروپ کو بھارت درشن دورے پر روانہ کیا۔ضلع پولیس ڈوڈہ نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ضلع کے مختلف ڈگری کالجوں کے چالیس طلباء پر مشتمل ایک گروپ کو جمعرات کے روز بھارت درشن دورے پر روانہ کیا ۔روانگی سے قبل پولیس لائن ڈوڈہ میں ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم کی صدارت میں مختصر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بھارت درشن ٹور پر جانے والے طلباء کے ساتھ بات چیت کی گئی۔Doda Students Left for the Bharat Darshan Tour
اس موقع پر پولیس کے تمام ضلعی سطح کے افسران نے شرکت کی ۔طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی نے بتایا کہ کورونا کی بندشوں نے طلباء کو ذہنی طور پر پریشان کیا تھا ۔اب جبکہ حالات معمول پر آ گئے ہیں ۔پولیس نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ضلع کے مختلف ڈگری کالجوں کے قریب 40 طلباء کو ملک کے دیگر حصّوں پر بھیجا ہے ۔تاکہ وہ بیرون ریاست جاکر وہاں کے ثقافتی ,تمدن,رہن سہن کو دیکھیں اس کے علاوہ ملک کے تاریخی مقام کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سیکیں جن کو آج تک اُنہوں نے کتابوں میں دیکھا ہے۔