اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir student dies in Bengal بڈگام کا طالب علم کولکتہ کے کالج ہاسٹل میں مردہ پایا گیا - جموں و کشمیر خبر

مغربی بنگال کے ایک کالج میں ہلاک شدہ طالب علم کی شناخت محمد عمر گنائی ولد بشیر احمد گنائی ساکن یاریخہ اور یہ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے ایک نام چین (Budge Budge Institute Of Technology) کالج بڈج بڈج انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (بی بی آئی ٹی) میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

طالب علم
طالب علم

By

Published : Jun 3, 2023, 7:02 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان طالب علم مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے ایک کالج ہاسٹل میں مردہ پایا گیا۔اس طالب علم کا ضلع بڈگام کے گاؤں یارخہ خانصاحب سے تعلق ہے۔

ذرائع نے اس بارے میں بتایا کہ اس طالب علم کے گھر والوں کو کولکتہ کالج کے حکام کی طرف سے فون آیا تھا کہ ان کا فرزند کالج کے ہاسٹل میں مردہ پایا گیا ہے اور ابھی اس کی موت کی وجوہات کا کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے۔ جس پولیس اسٹیشن کی حدود میں یہ کالج آتا ہی وہاں کی ایک ٹیم کالج پہنچ گئی ہے اور میت کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اس مذکورہ فوت شدہ طالب علم کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

وہی فوت شدہ طالب علم کے لواحقین کو اپنے لختِ جگر کی موت کی اطلاع ملی تو پورے گاؤں میں ماتم کی لہر پھیل گئی اور تمام لوگ مذکورہ کے گھر کی طرف دوڑنے لگے۔ ساتھ ہی اس طالب علم کے لواحقین کولکتہ کے لیے روانہ ہوئے ہیں تاکہ وہ اپنے بچے کی موت کی وجہ جان سکے اور اس کی میت کو گھر لاسکے۔

مزید پڑھیں:GDC Bijbehara Student Dies Of Electrocution: جی ڈی سی بجبہاڑہ کا طالب علم کرنٹ لگنے سے ہلاک

بڈگام پولیس اس ضمن میں کولکتہ پولیس کے ساتھ رابطے ہیں اور تمام طبی اور قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد میت کو تدفین کے لئے لواحقین کے سپرد کیا جائے گا جس کے بعد اسے کشمیر لایا جائے گا اور اپنے آبائی قبرستان واقعہ یاریخہ خانصاحب بڈگام میں سپرد کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details