جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں منگل کی شام اُس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی جب ایک کپڑے کی دکان میں آگ لگنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی دیر شام قصّبہ ڈوڈہ کے بھرت روڈ ٹاؤن ہال کے نزدیک ایک کپڑے کی دکان میں بیٹری میں خرابی آنے کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کے بعد وہاں رکھے ہوئے گیس سلینڈر نے بھی آگ پکڑ لی۔
گیس سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے شدید دھماکہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔