اردو

urdu

ETV Bharat / state

زائڈس کیڈیلا کو کورونا ویکسین ٹسٹ کی منظوری - corona news

زائڈس کیڈیلا کو کنٹرولر جنرل آف انڈین میڈیسن (ڈی سی جی آئی) نے کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کے انسانی ٹسٹ کے لئے منظوری دے دی ہے۔

زائڈس کیڈیلا کو کورونا ویکسین ٹسٹ کی منظوری
زائڈس کیڈیلا کو کورونا ویکسین ٹسٹ کی منظوری

By

Published : Dec 4, 2020, 5:17 PM IST

نئی دہلی: فارماسٹیکل کمپنی زائڈس کیڈیلا کو کنٹرولر جنرل آف انڈین میڈیسن (ڈی سی جی آئی) نے کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کے انسانی ٹسٹ کے لئے منظوری دے دی ہے۔

کمپنی نے آج بتایا کہ اس کی کورونا ویکسین کے لئے انسانی آزمائشوں کا تیسرا مرحلہ رواں ماہ میں شروع ہوگا۔ یہ ٹیسٹ پورے ملک کے 20 سے 25 مراکز پر کیا جائے گا۔ ٹیسٹ 250 رضاکاروں پر ہوگا۔

زائڈس کیڈیلا نے بتایا کہ انسانی ٹسٹ کے دوسرے مرحلے کے نتائج کے مطابق اس کی کورونا ویکسین موثر ہے۔ اس ویکسین کی صرف ایک خوراک دی جائے گی۔

کیڈیلا ہیلتھ کیئر لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر شارویل پٹیل نے آج بتایا کہ "ہم اپنے کورونا ویکسین کے دوسرے مرحلے کے انسانی ٹسٹ کے نتائج سے خوش ہیں۔ ٹیسٹ کے دوران یہ پتہ چلا کہ اگر یہ ویکسین انفیکشن کے ابتدائی وقت میں مریض کو دی جاتی ہے تو پھر انسان میں وائرس کی تعداد کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ ہمارا مقصد ایک ایسا علاج تلاش کرنا ہے جو محفوظ ہو جو دینا آسان ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی کمی لائے۔

زائڈس کیڈیلا کی کورونا ویکسین کا دوسرا مرحلہ 40 لوگوں پر ٹسٹ کیا گیا۔ یہ تمام رضاکار انفیکشن سے متاثر تھے لیکن وہ شدید بیمار نہیں تھے۔ ان سب کو ویکسین کی ایک ہی خوراک دی گئی تھی اور جب انھوں نے ویکسینیشن کے 14 ویں روز آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرایا تو پتہ چلا کہ 95 فیصد مریض انفیکشن سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دوسرے مرحلے کے ٹسٹ کے دوران ویکسین دینے کے ساتویں دن 16 رضاکاروں کا آر ٹی۔پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج نگیٹیو تھے۔

کمپنی نے بتایا کہ فی الحال میکسیکو میں وہ اس ویکسین کے دوسرے مرحلے کا انسانی ٹسٹ کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details