پرانی دہلی علاقہ میں واقع گورنمنٹ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول زینت محل کا گذشتہ 10 برسوں سے مسلسل سی بی ایس ای بورڈ امتحانات میں 10 ویں جماعت کا ریزلٹ صد فیصد رہا ہے۔
رواں برس بھی اسکول اس پوزیشن کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ اس سال زینت محل اسکول سے 10 ویں جماعت کے لیے 29 بچیوں نے بورڈ کے امتحانات دیے، سبھی کامیاب ہوئے۔
اسکول میں اول مقام حاصل کرنے والی طالبہ مہک نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ انہوں نے ریاضی میں 99 نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ مہک کا کل فیصد 94.8 رہا۔