اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضیاء الدین نے فسادات کے باوجود 96 فیصد نمبر حاصل کیے

ضیاء الدین اب اپنے امتحان کے نتیجے سے مطمئن ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ کہتے ہیں کہ، 'اگر شمال مشرقی دہلی میں فسادات نہیں ہوتے تو نتائج کچھ اور ہی ہوتے۔'

zakir hussain school topper ziauddin
ضیاء الدین

By

Published : Jul 16, 2020, 9:36 PM IST

دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی خطے کے اسکول سے 12 ویں جماعت میں 96 نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والے ضیاء الدین نہ صرف اسکول کا نام روشن کیا ہے بلکہ یہ بھی واضح کر دیا کہ اگر محنت اور لگن ہو تو کچھ بھی نا ممکن نہیں۔

دیکھیں ویڈیو

فروری کے آخر میں میں جب سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات شروع ہوئے اسی دوران ان شمال مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات شروع ہو گئے۔ اسی دوران سی بی ایس ای کے امتحانات کو شمال مشرقی دہلی کے طلباء کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا، لیکن جب کچھ حالات سازگار ہوئے تو کرفیو کے دوران ہی طلباء نے امتحان دیے۔

لیکن اس کے کچھ روز بعد ہی کورونا وائرس بھارت میں اپنے پیر پسار چکا تھا، جس کی وجہ سے ملک گیر سطح پر تالابندی کر دی گئی اور امتحانات کے بغیر ہی نتائج کا اعلان ہو گیا۔

ضیاء الدین نے اس دوران پولیٹیکل سائنس اور ہسٹری کے امتحان ہی دے پائے، جس میں سے 99 اور 92 نمبر حاصل کیے باقی تمام مضامین میں بغیر امتحان دیے ہی نمبرز دیے گیے۔

حالانکہ ضیاء الدین اب اپنے امتحان کے نتیجہ سے مطمئن ہیں لیکن اس کے باوجود وہ کہتے ہیں کہ، 'اگر شمال مشرقی دہلی میں فسادات نہیں ہوتے تو نتائج کچھ اور ہی ہوتے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details