اردو

urdu

ظفر الاسلام خان خصوصی سیل کے دفتر پہنچے

غداری کے الزامات کا سامنا کرنے والے دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ظفر الاسلام خان خصوصی سیل کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔ انکوائری میں شامل ہونے کے لئے انھیں خصوصی سیل نے جنک پوری میں واقع دفتر میں طلب کیا تھا۔

By

Published : Jun 16, 2020, 2:42 PM IST

Published : Jun 16, 2020, 2:42 PM IST

Zafarul Islam reached the office of the special cell for questioning
ظفر الاسلام پوچھ گچھ کے لئے خصوصی سیل کے دفتر پہنچے

امکان ہے کہ ان سے فیس بک پر کی جانے والی پوسٹ کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی جس کے بارے میں غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ظفر الاسلام خان نے فیس بک پر ایک پوسٹ لکھا تھا جس میں انہوں نے ہندوستان میں اقلیتوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اس میں انہوں نے لکھا تھا کہ اگر ہندوستان میں صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو وہ عرب ممالک کے سامنے یہ مسئلہ اٹھائیں گے۔ اگر وہ اس معاملے میں مداخلت کرتے ہیں تو ہندوستان میں اس کا خاطر خواہ اثر پڑے گا۔ اس فیس بک پوسٹ پر وسنت کنج میں رہنے والے ایک شخص نے دہلی پولیس کے سائبر سیل میں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

اس معاملے میں خصوصی سیل نے گذشتہ اتوار کو ظفر الاسلام کو نوٹس بھیج کر خصوصی سیل کے سامنے پیش ہونے کو کہا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ان کے خلاف غداری کے مقدمہ میں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ اس کے لیے وہ منگل تک جنک پوری میں خصوصی سیل کے دفتر پہنچے۔

ظفر الاسلام اس نوٹس کے سلسلے میں صبح تقریبا 11.30 بجے جنک پوری میں خصوصی سیل کے دفتر پہنچے۔ فی الحال خصوصی سیل ان سے پوچھ گچھ کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details