اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کو پلاسٹک سے پاک بنانے میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوگا: گوتم گمبھیر - مینز ہیلتھ سوسائٹی نے کرشنا نگر میں بیداری ریلی نکالی

مینز ہیلتھ سوسائٹی نے کرشنا نگر میں بیداری ریلی نکالی، بچے اور نوجوان اس ملک کے مستقبل ہیں، ان کی باتوں کا ہر ایک پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

گوتم گمبھیر

By

Published : Sep 26, 2019, 9:22 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 3:45 AM IST

لہذا دہلی کو پلاسٹک سے پاک کرنے کی مہم میں ان بچے اور نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے۔

ان کی کاوشوں کی وجہ سے، دہلی چند ہی دنوں میں مکمل طور پر پلاسٹک سے پاک ہوسکتی ہے۔

یہ باتیں مشرقی دہلی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے جمعرات کو ایک بیداری ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کی ہیں۔

دہلی کے بی جے پی میڈیکل سیل کے کو سیکریٹری اور مینز ہیلتھ سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر انیل گوئل نے مشرقی دہلی کو پلاسٹک سے پاک کرنے کے مقصد کے ساتھ

جمعرات کے روز کرشنا نگر کے علاقے میں ایک 'پلاسٹک فری بیداری ریلی کا انعقاد کیا۔

ریلی میں مختلف اسکولوں کے تقریبا دو ہزار بچوں، این جی اوز کے کارکنوں اور مقامی باشندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے اس ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر انیل گوئل نے ریلی میں شریک تمام لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک پورے معاشرے اور ملک کے لئے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔

یہ نہ صرف گندگی پھیلاتا ہے بلکہ کینسر جیسی مہلک بیماریوں کی جڑ بھی ہے۔

لہذا پلاسٹک کے استعمال کو روکنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کے تھیلے کے بجائے کپڑوں کے تھیلے کا استعمال کریں گے۔

اس موقع پر اسکولی بچوں کے ذریعے پلاسٹک کے خلاف اسٹریٹ ڈرامے اور ثقافتی پروگرام بھی کیے گئے ہیں۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 3:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details