وہ نوجوان راکیش ٹکیت کو واٹس ایپ پر میسج بھیج کر بد سلوکی اور بیہیودگی کررہا ہے۔ بی کے یو کے ممبر کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔
راکیش ٹکیت کو جان سے مارنے کی دھمکی - بی کے یو کے ترجمان راکیش ٹکیت
ایک نوجوان نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے والے رہنما بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے ترجمان راکیش ٹکیت کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔
پولیس نے رپورٹ درج کرکے معاملہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ لونی کا رہائشی وپن کمار جو بھارتیہ کسان یونین کا ممبر ہے، نے تحریر میں پولیس کو بتایا کہ تقریباًایک ماہ سے بی کے یو کے ترجمان راکیش ٹکیت کو ایک موبائل نمبر سے کال آرہی ہے۔
فون کرنے والا گالی بکتا رہتا ہے۔ احتجاج کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ پر بھی میسجز بھیج کر بیہودگی کررہا ہے۔ بی کے یو کے رہنما راکیش ٹکیت نے وضاحت کی کہ اس کو نظرانداز کیا گیا، لیکن وہ بدزبانی اور دھمکی آمیز کالوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔