اردو

urdu

By

Published : Sep 5, 2019, 11:57 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 2:38 PM IST

ETV Bharat / state

چالان کاٹنے پر نوجوان برہم، موٹر سائیکل جلائی

جب سے نئے ٹریفک قوانین نافذ کیے گئے ہیں تب سے اس کے تعلق سے کئی باتیں سامنے آ رہی ہیں اور ملک کے متعدد شہروں سے اس کی مخالفت کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

چالان کاٹنے پر نوجوان برہم

آج چالان کاٹنے کے بعد ایک عجیب و غریب واقعہ دہلی کے مالویہ نگر تھانہ کی حدود میں واقع تریوینی کمپلیکس کے پاس دیکھنے کو ملا۔

ایک نوجوان نے چالان کاٹنے پر اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی لیکن بروقت فائربریگیڈ عملہ جائے واقعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

فی الحال پولیس نے کیس درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔

چالان کاٹنے پر نوجوان برہم، موٹر سائیکل جلائی

جنوبی دہلی کے ایڈیشنل ڈی سی پی پروندر سنگھ نے بتایا کہ 'پولیس کو موٹر سائیکل جلانے کی اطلاع پی سی آر کے ذریعے ملی تھی۔ در اصل شراب پی کر بائیک چلانے پر ایک موٹر سائیکل سوار کو پولیس نے چراغ دہلی کے تریوینی کمپلیکس کے پاس روکا تھا۔

اس دوران اس نوجوان نے اپنی موٹر سائیکل میں آگ لگا دی تھی۔ نوجوان کا نام راکیش ہے۔'

Last Updated : Sep 29, 2019, 2:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details