اردو

urdu

ETV Bharat / state

جمنا ندی میں ڈوبنے سے دو نوجوان کی موت

سگنیچر برج کے قریب جمنا ندی میں نہانے کے دوران دو شخص کی ڈوب کر موت ہو گئی۔

جمنا ندی میں ڈوبنے سے دو نوجوان کی موت
جمنا ندی میں ڈوبنے سے دو نوجوان کی موت

By

Published : Aug 5, 2020, 11:59 AM IST

قومی دارالحکومت کے شمالی دہلی کے تیمار پور علاقے میں سگنیچر برج کے قریب جمنا ندی میں نہانے کے دوران دو شخص کی ڈوب کر موت ہو گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایک کا نام دھیرج اور دوسرے کا نام اجے ہے۔ دونوں بوراڈی علاقے کے رہائشی ہیں۔

جمنا ندی میں ڈوبنے سے دو نوجوان کی موت

دو افراد کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی تیمارپور پولیس اور محکمہ فائر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

کافی مشقت کے بعد دھیرج کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ اجے کی لاش نہیں مل سکی ہے۔ غوطہ خور اجے کی لاش کو تلاش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی: پولس کانسٹبل فیروز سول سروس کے امتحان میں کامیاب

دراصل گرمیوں میں لوگ اکثر جمنا ندی میں نہانے جاتے ہیں، لیکن کئی بار نہانے کے دوران حادثات ہوجاتے ہیں۔ عام طور پر بارش کے دنوں میں جمونا کے سطح میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

جمنا ندی میں ڈوبنے سے دو نوجوان کی موت

وہیں تیمار پور پولیس نے دھیرج کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور اس کے دوسرے ساتھی اجے کی تلاش جا ری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details