دہلی میں یوتھ کانگریس نے ہفتہ کے روز مجاہد آزادی سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے یوم شہادت کے موقع پر یہاں کسان ستیہ گرہ منعقد کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کو انصاف دلایا جائے۔
یہاں جنتر منتر میں منعقدہ کسان ستیہ گرہ سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس نے کہا کہ مودی سرکار نے نوجوانوں سے روزگار چھین لیا ہے اور اب کسانوں سے زمین چھیننے کے لیے تین نئے زراعتی قوانین لا کر کسانوں پر حملہ کیا گیا ہے۔