اترپردیش کے ضلع غازی آباد سے ایک اور پٹائی کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ اسی طرح گذشتہ دنوں بھی غازی آباد سے ہی ایک مسلم معمر شخص کی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہواتھا۔ ان وائرل ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد ریاست کے نظم و نسق کی قلعی کھل گئی کہ ریاست میں نظم و نسق کی حالت درست نہیں ہے۔ بہرکیف تازہ ویڈیو میں ملزمین کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اسے فیس بک پر وائرل کرنا ہے۔ پٹائی اتنی زیادہ کی گئی کہ نوجوان کی ایک آنکھ خراب ہوگئی ہے۔
غازی آباد سے ایک اور پٹائی کا ویڈیو وائرل
ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد سے آج ایک اور پٹائی کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے، خبروں کے مطابق ادھار کے روپے ادا نہ کرنے کی وجہ سے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
youth beaten today after a old man beaten yesterday in ghaziabad
خبروں کے مطابق نوجوان کو قرض ادا نہ کرنے اور لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
حالانکہ معاملے کی شکایت پولیس کو دی گئی ہے، اور پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی بات کی ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ شخص کو علاج کے لیے ہسپتال داخل کیا گیا ہے۔ متاثرہ شخص کافی ڈرا ہوا ہے اور اس کی حالت کافی نازک بتائی جارہی ہے، ایک آنکھ میں سخت چوٹ کی وجہ سے آنکھ خراب ہوگئی ہے۔ متاثرہ شخص کے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔