قومی دار الحکومت دہلی کے پٹیل نگر میں ایک جوان خاتون نے 'پاور کڈ' نامی پلیٹ فارم کے ذریعہ آن لائن تدریس کا آغاز کیا جس کے باعث وہ طلبہ اور سرپرستوں کے دل پر چھا گئی ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کے دیہی علاقوں میں بھی آن لائن تعلیم کی پہل کی ہے۔
دہلی کی جوان ٹیچر انوپما داس نامی اس خاتون نے 700 سے زائد افراد کو اس پلیٹ فارم سے جوڑ دیا جن میں طلبہ، اساتذہ پرنسپلز اور سرپرست وغیرہ شامل ہیں۔
اس آن لائن تدریس میں ایک گھنٹہ طویل ویڈیو کانفرنسنگ سیشن ہوتا ہے۔ شام کے اوقات میں طلبہ کو مشغول رکھنے کے لیے انتہائی مؤثر طریقے سے مختلف کارکردگیاں انجام دی جاتی ہیں۔