اردو

urdu

ETV Bharat / state

تیز رفتار ٹریکٹر سے کچل کر ایک نوجوان کی موت، ایک زخمی - نوئیڈا حادثہ

ایک طرف جہاں نوئیڈا میں دوسرا روڈ سیفٹی ویک جاری ہے۔ وہیں کوتوالی فیس 3 کے تحت ہنڈن ندی کے کنارے اسٹیڈیم کے قریب بے قابو ٹریکٹر کی زد میں آنے سے ایک نوعمر لڑکا ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

image
image

By

Published : Oct 11, 2020, 1:34 PM IST

پولیس کے مطابق نوئیڈا کے سیکٹر 24 کے رہنے والے ملنان بھاردواج (15) اور سیکٹر 7 میں رہنے والے اتل کمار (16) ہنڈن ندی کے ساحل پر اسٹیڈیم کے قریب اسکوٹی پر بیٹھے تھے۔

اسی دوران مخالف سمت سے آنے والا ایک بے قابو ٹریکٹر ان کے اوپر چڑھ گیا اس حادثے میں دونوں زخمی ہوگئے۔ جنہیں مقامی لوگوں کی مدد سے اسپتال میں داخل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ملنان کو مردہ قرار دے دیا۔

ٹریکٹر سے کچل کر ایک نوجوان کی موت

جبکہ اتل کو معمولی چوٹیں آئی ہیں یہ دونوں نوعمر ہنڈن ندی کے کنارے اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنے گئے تھے اور لوٹتے وقت سڑک کنارے اپنے ایک دوست کا انتظار کر رہے تھے۔

تب ہی اتھارٹی میں کام کرنے والا تیز رفتار ٹریکٹر ان کی موت بن کر سامنے آیا۔ ڈرائیور ٹریکٹر چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details