اردو

urdu

ETV Bharat / state

ھاؤڈی مودی پروگرام پر راجیہ سبھا رکن کی نکتہ چینی

وزیراعظم نریندر مودی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کانگریس کے راجیہ سبھا رکن آنند شرما نے کہا ہے کہ' وہ امریکہ میں بھارت کے وزیراعظم کے طور پر گئے ہیں نہ کہ انتخابی تشہیر کا حصہ بننے کے لیے۔

By

Published : Sep 23, 2019, 2:22 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 4:48 PM IST

راجیہ سبھا رکن

آنند شرما نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر وزیراعظم مودی کو یہ میسیج بھیجا۔

انھوں نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم کسی بھی ملک کے انتخاب میں مداخلت نہ کرنے کی بھارتی خارجہ پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔

ٹویٹر ہینڈل

کانگریس رکن پارلیمان کا مزید کہنا ہے کہ' ہمارے (بھارت) اور امریکہ کے درمیان باہمی تعلقات ہیں اور اس میں دونوں کا اشتراک ہے۔ ٹرمپ کے لیے آپ کی سرگرم انتخابی تشہیر دونوں جمہوری و خود مختار ممالک کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

ٹویٹر ہینڈل

گزشتہ روز امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں منعقد ہاؤڈی مودی پروگرام کے دوران وزیراعظم مودی نے امریکی صدر کی موجودگی میں بڑی تعداد میں موجود بھارتی اور امریکی عوام سے خطاب کیا تھا۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 4:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details