اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کسانوں سے قرض وصولی ایک سال تک ملتوی کی جائے' - کسانوں سے قرض کی وصولی ملتوی

یوگیندر یادو نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ 'کسانوں سے قرض کی وصولی ایک سال کےلئے فوری طورپر ملتوی کردی جانی چاہئے۔ ربیع فصلیں پک کر تیار ہورہی ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدوروں کا آنا جانا بھی متاثر ہے۔

'کسانوں سے قرض وصولی ایک سال تک ملتوی ہو'
'کسانوں سے قرض وصولی ایک سال تک ملتوی ہو'

By

Published : Mar 27, 2020, 5:26 PM IST

سوراج انڈیا اور 'جے کسان آندولن ' کے رہنما یوگیندر یادو نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے کسانوں کے قرض کی وصولی ایک سال تک ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یادو نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ 'کسانوں سے قرض کی وصولی ایک سال کےلئے فوری طورپر ملتوی کردی جانی چاہئے۔ ربیع فصلیں پک کر تیار ہورہی ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدوروں کا آنا جانا بھی متاثر ہے۔ بے موسم بارش کی وجہ سے ربیع فصلوں کو پہلے ہی بھاری نقصان ہوا ہے۔ مویشی پروری کرنے والے اور پولٹری کسان بھی لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'زرعی پیداوار اور ٹرانسپورٹ کے لئے کسانوں کو خصوصی شناختی کارڈ جاری کیاجانا چاہئے۔ میڈیکل سکیورٹی نظام کے ساتھ تھوک زرعی بازاروں کو کھولا جانا چاہئے۔'

انہوں نے جلدی خراب ہونے والی زرعی مصنوعات کی موبائل خرید کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انعام خرید نظام کو بھی کارگر طریقےسے کام کرنے پر زور دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details