اردو

urdu

ETV Bharat / state

Baba Ramdev Apologizes بابا رام دیو نے خواتین سے متعلق اپنے ریمارکس پر معافی مانگ لی

یوگا گرو بابا رام دیو نے پیر کو مہاراشٹر میں ایک تقریب میں خواتین کے بارے میں اپنے مبینہ تبصرے پر افسوس کا اظہار کیا اور معافی مانگی۔Baba Ramdev apologizes for his remarks on women

بابا رام دیو نے خواتین سے متعلق اپنے ریمارکس پر معافی مانگ لی
بابا رام دیو نے خواتین سے متعلق اپنے ریمارکس پر معافی مانگ لی

By

Published : Nov 28, 2022, 7:52 PM IST

ممبئی: یوگا گرو بابا رام دیو نے دعویٰ کیا کہ خواتین کے بارے میں ان کے ریمارکس کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔جو کچھ بھی میڈیا نے پیش کیا اس طرح کی بیان بازی کرنے کا کوئی مقصد نہیں تھا۔ Baba Ramdev apologizes for his remarks on women

ےہگزشتہ ہفتے تھانے میں خواتین کے لئے پتنجلی گروپ کے مفت یوگا ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے تھانے کے رکن پارلیمنٹ وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے کے بیٹے مسٹر کانت شنڈے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کی اہلیہ امروتا فڑنویس اور دیگر اہم شخصیات کی موجودگی میں رام دیو نے کہا تھاکہ "خواتین ساڑھیوں میں اچھی لگتی ہیں، وہ سلوار سوٹ میں اچھی لگتی ہیں، اور میری رائے میں وہ کچھ بھی نہیں پہن کر اچھی لگتی ہیں۔"Baba Ramdev apologizes for his remarks on women

ان کے نازیبا ریمارکس نے ریاست میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا۔ اس کے علاوہ اسے اپنے اگلے پروگرام کے لیے بھی دھمکیاں دی گئیں۔مہاراشٹر اسٹیٹ کمیشن برائے خواتین (ایم ایس سی ڈبلیو) کی چیئرپرسن روپالی چاکنکر کو وقت کے حد کے اندر جواب دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ریاستی پینل کے کسی اصول کی خلاف ورزی نہیں کی ہے اور یہ کہ انہوں نے ہمیشہ تمام شعبوں میں خواتین کو عزت دی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے انہیں برابری دلانے کے لیے عالمی سطح پر مہم چلائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Narottam Mishra on Gehlot and Pilot راہل گاندھی بتائیں راجستھان میں کون غدار اور کون وفادار، نروتم مشرا کا طنز

ایم ایس سی ڈبلیو کے صدر نے کہا کہ کمیشن کو اس کے نوٹس کا رام دیو کا جواب مل گیا ہے اور اگر مزید کوئی اعتراض یا شکایات ہیں تو کمیشن اس کی مکمل جانچ کرے گا اور گزشتہ ہفتے منعقدہ تقریب کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ بھی حاصل کرے گا۔

بابا رام دیو نے کہاکہ میں نے حکومت کی مختلف پالیسیوں جیسے 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ' کی حمایت کی ہے، ان کی حوصلہ افزائی کی ہے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کئی تنظیموں کے ساتھ کام کیا ہے۔ میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ میں نے کسی عورت کی بے عزتی نہیں کی اور نہ ہی میرا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ تھا۔Yoga Guru Baba Ramdev Half Baked Apology Over His Controversial Remark On Womens

ABOUT THE AUTHOR

...view details