سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری ستارام یچوری نے این سی پی کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ 'ہم کسانوں کی تحریک سے متعلق تمام پیشرفت پر نظر رکھ رہے ہیں۔ ہم سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ہی کوئی قدم اٹھائیں گے۔
ان کے ساتھ موجود سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے کہا کہ 'یہ صرف ایک غیر رسمی ملاقات تھی۔ پوار صاحب نئے سال میں ممبئی سے یہاں آئے ہیں۔ ہاں، ہم نے کسانوں کی تحریک کے بارے میں بات کی ہے۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے، جس کے بعد ہمیں کسان یونین کے رد عمل کا انتظار کرنا چاہیے۔