نئی دہلی:جموں و کشمیر کے علاحدگی پسند رہنما یاسین ملک Yasin Malik نے عسکریت پسندی کی فنڈنگ کیس میں دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ یاسین کے اعتراف جرم کے بعد، خصوصی جج پروین سنگھ نے 19 مئی کو فیصلہ سنانے کا حکم دیا۔
16 مارچ کو عدالت نے حافظ سعید، سید صلاح الدین، یاسین ملک، شبیر شاہ اور مسرت عالم، راشد انجینئر، ظہور احمد وتالی، بٹہ کراٹے، عفت احمد شاہ، اوتار احم شاہ، نعیم خان، بشیر احمد بٹ عرف پیر سیف اللہ اور دیگر کے خلاف جرم داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔ این آئی اے کے مطابق لشکر طیبہ، حزب المجاہدین، جے کے ایل ایف، جیش محمد جیسی تنظیموں نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر میں عام شہریوں اور سیکوریٹی فورسیز پر حملے اور تشدد کیا اور 1993 میں علاحدگی پسند سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے آل پارٹی حریت کانفرنس کا قیام عمل میں آیا۔