اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے سبب یوم القدس نہیں منایا جا سکا - قبلہ اول مسجد الاقصی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی مہلک وبا کے باعث عائد پابندیوں کی وجہ سے رواں برس یوم القدس کے موقع اسرائیل اور امریکہ کے خلاف احتجاج نہیں کیا گیا۔

یوم القدس نہیں منایا جا سکا
یوم القدس نہیں منایا جا سکا

By

Published : May 22, 2020, 6:13 PM IST

قبلہ اول مسجد الاقصی کی بازیابی کے لیے گزشتہ 40 برسوں سے جمعۃ الوداع کے موقع پر بین الاقوامی سطح پر یوم القدس کے نام سے منایا جاتا ہے، تاہم رواں برس دنیا بھر میں پھیلی کرونا وائرس کی مہلک وبا کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے یوم القدس کے موقع اسرائیل اور امریکہ کے خلاف احتجاج نہیں کیا جا سکا۔

یوم القدس نہیں منایا جا سکا، ویڈیو

واضح رہے کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر یوم القدس منایا جاتا ہے نیز مسجد الاقصی کی بازیابی کے لیے دنیا بھر میں احتجاج کی صدائیں بلند کی جاتی تھی لیکن اس برس جو حالات ہیں اسے دیکھتے ہوئے احتجاج کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

مرکزی قدس ریلی (دہلی) کے کنوینر مولانا سید جلال نقوی نے بتایا کہ 'مظلوم فلسطینی عوام کی آواز نہ پہلے کبھی دبی تھی اور نہ ہی کبھی دبے گی، ہم ہر برس دہلی کے جنتر منتر سے احتجاج کی صدائیں بلند کرتے تھے لیکن ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے اس برس ہم نے سوشل میڈیا کے ذریعے یوم القدس منانے کی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے سنہ 1979 میں ہر برس ماہ صیام کے آخری جمعہ کے روز منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا

ABOUT THE AUTHOR

...view details