نوئیڈا:اتر پردیش نوئیڈا کے یمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی Yamuna Expressway Industrial Development Authority کو ہوائی اڈے سے بڑا فائدہ ہوا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کورونا کے دوران گذشتہ دو سالوں میں یمنا اتھارٹی کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا ہے۔
یمنا اتھارٹی کی بورڈ میٹنگ Yamuna Authority Board Meeting میں گذشتہ 3 سال کی مالیاتی رپورٹ پیش کی گئی۔ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر ارون ویر سنگھ (آئی اے ایس) نے کہا کہ اتھارٹی نے گذشتہ سال کے مقابلے اس مالی سال میں 169 فیصد زیادہ آمدنی حاصل کی ہے۔
یمنا اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ارون ویر سنگھ نے کہا کہ 'یکم اپریل 2021 سے 15 دسمبر 2021 تک، اتھارٹی کو مختلف اسکیموں سے 2,120.97 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔ اس عرصے کے دوران 1474.40 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔