قومی دارالحکومت دہلی میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے کے مادھون انعام کی 50 ہزار روپے کی رقم دہلی تشدد کے متاثرین کی امداد کے لیے عطیہ میں دے دی ہے۔
مسٹر یچوری کو یہ ایوارڈ 28 جنوری کو کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجين نے ایک تقریب میں پیش کیا تھا، انہوں نے یہ رقم دہلی سالیڈیریٹی اینڈ ریلیف کمیٹی کو دے دی۔