دہلی: اردو زبان سے نئی نسل کو روشناس کرانے کے لیے ادبِ اطفال پر زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر موجودہ حالات میں دیکھا جائے تو ادبِ اطفال پر کام کرنے والے ہی اردو زبان کے اصل محافظ ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ نئی نسل میں اردو کے تئیں مزید دلچسپی پیدا کریں اور اس کے مثبت پہلو سامنے رکھیں، تبھی اردو زبان پروان چڑھ سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ادبِ اطفال سوسائٹی نئی دہلی All India Children's Literature Society New Delhi کے زیر اہتمام اور ادب جزیرہ کے اشتراک سے سے منعقدہ پروگرام میں پروفیسر خالد محمود نے کیا۔ ساتھ ہی کہا کہ ادب اور قلمکار بچوں میں دلچسپی پیدا کرنے والے مضامین تحریر کریں۔
مہمان ایڈیٹراثبات اشعر نجمی نے سراج عظیم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ہی ادبی نشستوں میں نئے لکھنے والے پیدا ہوتے ہیں،یہ نشستیں ہی اصل میں اردو زبان وادب کے فروغ اور اس کی ترویج کاحصہ بنتی ہیں۔ میں مبارکباد دیتا ہوں ادب اطفال سوسائٹی اور ادب جزیرہ کو جس نے یہ شاندار بے تکلف نشست منعقد کی۔' Prof. Khalid Mahmood over Children's Literature
تقریب کی صدارت پروفیسر خالد محمود سابق صدر شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ و سابق وائس چیئر مین اردو اکادمی دہلی نے کی جبکہ تقریب کے روح ِرواں محمد سراج عظیم جنرل سکریٹری آل انڈیا ادب اطفال سوسائٹی نے ادبی نشست کے مدعوئین کا تعارف پیش کیااور تنظیم کے اغراض ومقاصد بیان کیے۔مہمان خصوصی پروفیسر سلیم محی الدین پربھنی،ایڈیٹر اثبات اشعر نجمی بمبئی،مہمان اعزاز ی ڈاکٹر نعیمہ جعفری پاشا اور مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے رسالہ تمثیل کے ایڈیٹر رضوان الدین صدیقی نے شرکت کی،اور سراج عظیم کی کاوشوں کو سراہا۔