اردو

urdu

ETV Bharat / state

Wrestler Protest ریسلرز نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا - ریسلرز نے ٹویٹ کیا

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر برج بھوشن شرن کے خلاف احتجاج کرنے والے ریسلرز نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے، اگرچہ پہلوانوں نے کہا ہے کہ وہ اب اپنی لڑائی سڑک پر نہیں بلکہ عدالت میں لڑیں گے۔ ساتھ ہی پہلوانوں نے وزارت کھیل سے 10 اگست کے بعد ٹرائل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ Wrestlers took break from social media

ریسلرز نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا
ریسلرز نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا

By

Published : Jun 26, 2023, 10:15 AM IST

چنڈی گڑھ: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی جنسی ہراسانی کے الزامات کے سلسلے میں گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ریسلرز نے جاری احتجاج سے وقفہ لے لیا ہے۔ خاتون ریسلرز ونیش پھوگاٹ اور ساکشی ملک نے ٹویٹ کیا ہے کہ وہ اگلے کچھ وقت کے لیے سوشل میڈیا سے بریک لے رہی ہیں، اگرچہ ریسلرز نے یہ نہیں بتایا کہ سوشل میڈیا سے بریک لینے کی وجہ کیا ہے۔ ایسے میں مداح مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔ ایسے میں کئی طرح کے سوالات سامنے آرہے ہیں۔ ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ کے اس فیصلے پر ان کے مداح ٹوئٹر پر مسلسل ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ پہلوانوں سے سوال کرتے نظر آرہے ہیں تو کچھ لوگ مسلسل ان کو سپورٹ کرنے کی بات کررہے ہیں۔

وہیں خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ 7 جون کو حکومت کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں حکومت نے پہلوانوں سے کیے گئے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے خواتین کی جانب سے لگائے گئے جنسی استحصال کے معاملے پر توجہ دی ہے۔ اس کیس کے سلسلے میں دی گئی شکایات کے سلسلے میں چھ خواتین پہلوانوں کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کی مکمل چھان بین کے بعد 15 جون کو عدالت میں چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں انصاف ملنے تک پہلوانوں کی لڑائی سڑک کے بجائے عدالت میں لڑی جائے گی۔ اس کے علاوہ ونیش پھوگاٹ نے لکھا ہے کہ کشتی ایسوسی ایشن میں اصلاحات کے سلسلے میں وعدے کے مطابق نئی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے انتخاب کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے جو وعدے کیے ہیں ان پر عمل درآمد ہوتا ہے یا نہیں اس کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:۔Ex-IPS tweeted about wrestlers ضرورت پڑی تو گولی بھی ماریں گے، ریٹائرڈ آئی پی ایس کے متنازع ٹوئٹ پر بجرنگ پونیا کا جواب

ساتھ ہی پہلوانوں نے وزارت کھیل سے 10 اگست کے بعد ٹرائل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ریسلر ساکشی ملک نے ٹوئٹر پر ایک خط جاری کیا ہے۔ خط میں لکھا ہے کہ احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے صرف ٹرائلز کے لیے خط لکھا تھا، کیونکہ ہم گزشتہ چھ ماہ سے احتجاج میں شامل ہونے کی وجہ سے پریکٹس نہیں کر سکے۔ ہم اس معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہیں، اس لیے ہم یہ خط آپ کو لکھ رہے ہیں۔ دشمن پہلوانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتا ہے۔ اسے کامیاب نہ ہونے دیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی اے او) نے کھیلوں کی فیڈریشنز سے آئندہ چیمپئن شپ کے حوالے سے 30 جون تک کھلاڑیوں کی فہرست طلب کی ہے۔ ایسے میں آئی اے او کو تمام بھارتی کھلاڑیوں کے نام 15 جولائی تک اولمپک کونسل (او سی اے) کو بھیجنے ہوں گے۔ تاہم آئی اے او نے ریسلنگ کے معاملے میں او سی اے سے 10 اگست تک کا وقت مانگا ہے۔ ایسے میں دیکھنا یہ ہے کہ ریسلنگ میں شامل ہونے والے پہلوانوں کے نام کب تک بھیجے جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details