اردو

urdu

ETV Bharat / state

بے کار پلاسٹک کے ذریعے سب سے بڑا چرخا بنانے کا کارنامہ - worlds biggest wastage plastic charkha

پلاسٹک کے عدم استعمال کے سلسلے میں شعور بیداری کے لیے نوئیڈا کے سیکٹر 94 میں دنیا کا سب سے بڑا چرخا پلاسٹک کی  بے کار چیزوں سے بنایا گیا۔

PLastic campaign story
بے کار پلاسٹک کے ذریعے سب سے بڑا چرخا بنانے کا کارنامہ

By

Published : Jan 2, 2020, 12:11 PM IST

پلاسٹک سے بنے چرخے کا افتتاح مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کیا گیا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر مرکزی کابینہ کی وزیر برائے خواتین و اطفال اور ٹیکسٹائل اسمرتی زوبین ایرانی نے شرکت کی۔ جس میں گوتم بودھ نگر کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر مہیش شرما، نوئیڈا کے ایم ایل اے پنکج سنگھ اور نوئیڈا اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریتو مہیشوری بھی شریک تھے۔

ویڈیو : پلاسٹک سے بنے چرخے کا افتتاح

پلاسٹک کے کچرے سے بنا چرخا اپنا نام انڈیا بک آف ریکارڈز اور ایشیا بک آف ریکارڈ میں درج کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

پلاسٹک چرخے کا کل وزن 1650 کلوگرام ہے، جس میں سے 1400 کلو گرام پلاسٹک استعمال ہوا ہے۔

مزید پڑھیں : نو پلاسٹک، لائف فنٹاسٹک

چرخا 14 فٹ اونچا ، 20 فٹ لمبا اور 8 فٹ چوڑا ہے۔

نوئیڈا سیکٹر 94 مہمایا فلائی اوور پر نصب چرخا یہاں آنے والے عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

حکومت نے یہ قدم لوگوں کو آلودگی سے آگاہ کرنے اور 'سنگل یوزر پلاسٹک' کو روکنے کے لئے اٹھایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details