دہلی: دہلی میں آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار RSS Senior leader Indresh Kumar نے میڈیا سے عیسائیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ امتیازی سلوک، مذہبی تعصب اور تبدیلی مذہب کو چھوڑ کر ایک دوسرے کے ساتھ جڑ جائیں اور ملک کی ترقی کے لیے آگے آئیں۔
سنگھ رہنما نے کہا کہ کسی بھی مذہب کو کسی دوسرے مذہب پر حملہ نہیں کرنا چاہئے، بلکہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہئے اور مسئلہ کا حل تلاش کرنا چاہئے۔
عالمی امن بھارت کی سرزمین سے شروع ہوتا ہے: اندریش کمار انہوں نے کہا کہ 'خدا، ایشور اور گاڈ سب ایک ہے، اس بات کو سمجھ لیں تو مندر، مسجد، گرودوارہ، چرچ کہیں بھی توڑ پھوڑ نہیں ہوگی۔ دنیا کو مذہبی عدم برداشت اور تعصب کو ختم کرنا ہوگا۔ آر ایس ایس لیڈر نے یقین ظاہر کیا کہ بھارت دنیا کو امن کا راستہ دکھائے گا world peace begins from the soil of India۔ انہوں نے کہا کہ بھارت وشو گرو تھا اور ایک بار پھر وشوا گرو بنے گا۔
عالمی امن بھارت کی سرزمین سے شروع ہوتا ہے: اندریش کمار وہیں مرکزی وزیر آر کے سنگھ اور اندور کے ایم پی شنکر لالوانی، دہلی کے رکن پارلیمنٹ رمیش ودھوری ملک اور بیرون ملک سے کئی شخصیات اس تقریب میں موجود تھے۔
عالمی امن بھارت کی سرزمین سے شروع ہوتا ہے: اندریش کمار
مرکزی وزیر آر کے سنگھ نے کہا کہ میری بہت اچھی یادیں کرسمس سے وابستہ ہیں۔ میں نے کانونٹ اسکول میں تعلیم حاصل کی اور سینٹ اسٹیفن سے کالج مکمل کیا۔ کرسمس امن کا پیغام دیتا ہے اور اسے مزید مضبوط کرنے کا وقت ہے۔ ہر مذہب، سماج کے لوگوں کا احترام کرنا ہوگا۔ سب کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ہندوستان دنیا کا واحد ملک ہے جو ہر مذہب اور معاشرے کو اپنے اندر سمیٹتا ہے۔